Wednesday, 12 March 2025, 08:56:37 am
 
مختلف جامعات کے طلبا و طالبات کا پشاور میں سپیشل سروس گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول کا دورہ
February 23, 2025

مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے پشاور میں سپیشل سروس گروپ کے PARA ٹریننگ سکول کا دورہ کیا ۔

طلبہ کی آمد پرانھیں پیرا ٹروپرز کو دی جانے والی تربیت اوران کے زیر استعمال آلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔

طلباء نے آلات میں گہری دلچسپی لی اور خود بھی ٹاور سے چھلانگ لگانے کاتجربہ کیا ۔

طلبہ نے پیرا ٹریننگ سکول کے دورے کو فائدہ مند قراردیا اور پاک فوج کا شکریہ اداکیا۔