نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی تیرہ سال کے بعد سوات میں اپنے آبائی گاؤں کے دورے پر پہنچی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی والدین کے ہمراہ اپنے آبائی گاؤں بارکانہ شاہ پور میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختصر دورے پر آئیں۔
انہوں نے علاقے کی یتیم بچیوں کے لئے قائم ملالہ یوسف زئی سکول کا بھی دورہ کیا جو تعلیم کےفروغ کے لئے ان کے غیرمتزلزل عزم کا عکاس ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی سطح پر تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال کا ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر ایک کروڑ بیس لاکھ بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کے تعلیمی ڈھانچے کی تباہی کی بھرپور مذمت کی اور اسے پوری نسل کے مستقبل پر حملہ قرار دیا۔
اسلام میں تعلیم کے بنیادی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ علم کا حصول مسلمانوں کے عقیدے کی بنیاد ہے۔