Sunday, 05 May 2024, 03:09:57 am
آٹھ ہزارسےزائد فیس لینےوالےنجی تعلیمی اداروں کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد کمی کی ہدایت
May 03, 2021

حکومت نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے پیش نظر طلباء کو ماہانہ فیس میں بیس فیصد رعایت دیں۔وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے نجی تعلیمی اداروں کے ریگولیٹری ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق فیس میں رعایت اس سال اپریل سے نجی تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے تک دی جائے گی۔تاہم خط میں کہا گیا ہے کہ فیس میں رعایت کا اطلاق ان نجی تعلیمی اداروں نہیں ہوگا جن کی ماہانہ فیس آٹھ ہزار روپے سے کم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے فیس چالان جاری کر دیئے گئے ہیں یا فیس ادا کر دی گئی ہے تو اسے آئند ہ مہینوں کی فیس میں ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طلباء کے والدین اور سرپرستوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ فیس بروقت ادا کریں۔