منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے تعلیم اور صنعت کے شعبوں کے مابین تیزرفتار اور مضبوط روابط قائم کرنے کی اہمیت پرزور دیا ہے۔
اسلام آباد میں افزائش حیوانات کمیٹی اور ویٹرنری کالجز کے وائس چانسلرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت افزائش حیوانات کے اداروں کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
احسن اقبال نے واضح کیا کہ افزائش حیوانات کے شعبے کو درپیش ایک بڑا چیلنج تعلیمی نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
انہوں نے قومی ترقی کے اہداف میں ویٹرنری سائنسز کے شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔