فائل فوٹو
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔سرینگرمیں جاری ایک بیان میں انہوں نے زوردیاکہ دونوں ملکوں کو اس مسئلے کو پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔عبدالغنی بٹ نے کہاکہ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو جنوبی ایشیا کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے دانشمندی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کوایک میز پر بیٹھ کر کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کاپُرامن حل تلاش کرنا چاہیے۔