بنگلہ دیش میںطلباء کی عدم تفریق کی تحریک کے منتظمین نے کل سے عدم تعاون کی ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک بھر میں آج سے احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہونگے۔
طلباء نو نکاتی مطالبے پر زور دے رہے ہیں جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ کی طرف سے معافی مانگنے اور وزیر داخلہ اسد الزمان خان سمیت کئی وزراء کے استعفے کے مطالبات شامل ہیں۔