Friday, 13 September 2024, 06:26:33 am
 
غزہ پر اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے
August 03, 2024

غزہ پر اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر انتالیس ہزار چار سو ہوگئی ہے جبکہ اکیانوے ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے مبلغ عکرمہ صابری کو جمعہ کے خطبے کے دوران اسماعیل ہنیہ کو شہید کہنے پر حراست میں لے لیا ہے۔