Thursday, 26 December 2024, 04:20:04 pm
 
جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ:پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوگا
December 03, 2024

عمان میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

دوسرا سیمی فائنل بھی آج بھارت اور ملائیشیا کے درمیان رات آٹھ بجے کھیلاجائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل کل ہو گا ۔