پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور معاشی ریلیف حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے آج(جمعہ) لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد عوا م کو کم سے کم نرخوں پر ضروری اشیائے خوردونوش اور دوسری ضروریات کی فراہمی ہے۔
انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رمضان کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔
وزیراعلی کو اجلاس کے دوران ماڈل بازاروں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ رمضان کے دوران سستے بازاروں میں خریداری کے ذریعے شہریوں کو ایک ارب گیارہ کروڑ روپے کی بچت اور اکتیس فیصد ریلیف دیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پچیس اضلاع میں قائم چھتیس ماڈل بازاروں میں سہولت فری ہوم ڈیلیوری ایپ میں آرڈرز کے ذریعے دو کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کی ریکارڈ خریداری کی گئی۔