Friday, 18 April 2025, 01:22:11 pm
 
کشمیر کا سات عشروں پرانا مسئلہ عالمی ضمیر کو مسلسل جھنجھوڑ رہاہے، مریم نواز
April 05, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر کا سات عشروں پرانا مسئلہ عالمی ضمیر کو مسلسل جھنجھوڑ رہاہے۔

انہوں نے ضمیر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے والوں کیلئے غزہ کے بے یارو مدد گار مسلمانوں کی بے کسی ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی دن ہمیں انسانوں کی آزادی کا احترام کرنے کے بنیادی عالمی اصول پر عملدرآمد کرنے کی یاد دلاتا ہے۔