پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں پندرہ سوالیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ آج لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا۔
تین سواسی الیکٹرک بسوں کی خریداری کے اقدام پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائیگا۔
وزیراعلی مریم نواز نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی اور لاہور میں ییلو لائن الیکٹرک بس ٹریک کی تعمیر کیلئے پندرہ دن کا وقت دیا۔