بی ایل اے کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
یہ مظاہرے گوجرانوالہ، ہارون آباد، بہاولنگر اور ملتان میں کئے گئے۔
مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔