Saturday, 05 April 2025, 03:41:57 am
 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ معاملے پراپنی بے حسی ختم کرے،پاکستان
April 04, 2025

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے معاملے پر اپنی بے حسی ختم کرکے اقدام کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کی کھلی بریفنگ کے دوران بھرپور انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کی سنگین صورتحال سلامتی کونسل کی بے اعتنائی کا مظہر ہے جو ایک خطرناک مثال قائم کررہی ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کرائی کہ اب ایک ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے کہ اسرائیل نے تمام سرحدی راستے بند کررکھے ہیں جس سے امدادی کارروائیاں معطل ہوگئی ہیں اور غزہ میں کوئی خوراک یا طبی امداد جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست کے بارے میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔