آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔
اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بیگناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت اور ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے متفقہ حکمت علی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔