Sunday, 22 December 2024, 11:28:55 am
 
ترقیاتی فنڈ زعوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کئے جارہے ہیں ، چوہدری انوار الحق
August 08, 2024

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈ زعوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات آج (جمعرات )مظفرآباد میں سدھونتی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ریاست کا پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔