وفاقی وزیربرائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت مزید موثر کوششوں کے ذریعے آفات سے محفوظ پاکستان کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
قوم یوم استقامت کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے دوہزار پانچ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرہ لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں تعمیر نو پر مامور قومی اداروں نے ایک مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے زلزلے کے بعد بین الاقوامی برادری کے تعاون کی تعریف بھی کی۔