Thursday, 31 October 2024, 01:07:10 am
 
پنجاب میں پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے کلیدی کارکردگی اشاریے متعارف
July 04, 2024

حکومت پنجاب نے صوبہ میں پولیس افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے کلیدی کارکردگی اشاریے متعارف کرائے ہیں۔

اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں صوبہ بھر کے پولیس افسروں کیساتھ ایک اجلاس میں کیا۔

اس نظام کی نمایاں خصوصیات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلیدی کارکردگی اشاریوں میں عوامی شکایات نمٹانے، ایف آئی آرز کا اندراج، نوگوایریاز کا خاتمہ اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ شامل ہوں گے۔