Tuesday, 22 October 2024, 06:42:58 am
 
قیمتوں کے تعین کیلئے عالمی معیار کے نئے طریقہ کار کی منظوری
October 18, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں قیمتوں کے تعین کیلئے عالمی معیار کے مطابق نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس کی منظوری دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ عام آدمی، کسانوں اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔

انہوں نے برآمدی پام آئیل پر انحصار کم کرنے کیلئے سورج مکھی، سویابین اور کینولا کی کاشت بڑھانے کیلئے ضروری اقدام کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیااور اس سلسلے میں نرخوں کو مستحکم رکھنے کیلئے پیشگی بلیٹن کے اجراء کا بھی اعلان کیا۔

اجلاس میں پنجاب میں سٹرٹیجک مانیٹرنگ یونٹ کے تحت نرخوں کے تعین کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔