Tuesday, 22 October 2024, 06:26:23 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
October 19, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نےہفتہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب کے تمام داخلی راستوں پر پولیو سے پچائو کے قطرے پلانے کی موثر مہم چلائی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ خود پولیو مہم کی نگرانی کررہی ہیں۔

اجلاس میں صوبے میں ٹریکنگ اور مہاجرین کی آبادی کا پتہ لگانے اور ان کی رجسٹریشن پر بھی غور کیا گیا۔