Friday, 03 January 2025, 12:53:08 am
 
میانوالی،سی ٹی ڈی اورپولیس کے مشترکہ آپریشن میں10خوارجی دہشتگردہلاک
October 25, 2024

ضلع میانوالی میں شعبہ انسداد دہشت گردی پنجاب اور میانوالی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی مشترکہ کارروائی میں دس خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ سکیورٹی آپریشن مکڑوال کے قریبی علاقے میں کیا گیا۔

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور پولیس فورس کی تعریف کی۔