بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں بیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مظاہرین وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین میں بڑی تعداد طلباء کی ہے جنہوں نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی اپیل کی ہے۔ وہ شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ٹیکس اور بل ادا نہ کریں اور تمام فیکٹریاں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے جبکہ حکومت نے غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
حالیہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب گزشتہ ماہ طلباء نے ملازمتوں کے کوٹے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے جن میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔