Tuesday, 07 January 2025, 08:19:54 am
 
یوم حق خودارادیت،کشمیریوں کا مقصد کےحصول تک جدوجہد جاری رکھنےکاعزم
January 05, 2025

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا یاکہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی تھی۔

پانچ جنوری اُنیس سو انچاس کو سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے زیرنگرانی استصواب رائے کے تحت کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنے کے حق کی حمایت کی گئی تھی۔