Tuesday, 07 January 2025, 08:16:45 am
 
پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،صدر/وزیراعظم
January 05, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان ناقابل تنسیخ خود ارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسی' سفارتی اور اخلاقی

حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پاکستان اور بھارت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن کی منظور کردہ قرارداد کی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو جموں و کشمیر میں آزادانہ اور شفاف

استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انحراف کررہا ہے اور

انہیں جبر' تشدد اور منظم مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کیلئے وقت ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے بامقصد اقدامات کریں۔