غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو اوڑی کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی جعلی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔