Friday, 08 November 2024, 06:49:34 am
 
وزیراعلیٰ کا دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ
April 05, 2024

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے معاشرے سے دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

جمعہ کے روز لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل کے ازسرنو کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعلی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔