Saturday, 04 January 2025, 01:35:39 am
 
پنجاب حکومت ترک سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب
December 31, 2024

ترکیہ کے قونصل جنرلDARMISH BASTAGH نے آج(منگل کو) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں تجارت' تعلیم' صحت' زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ترکیہ کے قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت ترکیہ کی تاجر برادری کے لئے ون ونڈو آپریشن سمیت ترک سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گی۔

ترکیہ کے قونصل جنرلDARMISH BASTAGH نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں جاری عوام کے فلاحی منصوبوں کو سراہا۔