Friday, 27 December 2024, 06:25:45 am
 
اسحاق ڈار کا داتاگنج بخش ہجویری کے مزار پرخودکارچھتریاں لگانے کا اعلان
December 26, 2024

نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ لاہورمیں حضرت داتاگنج بخش ہجویری کے مزار پر پینسٹھ کروڑروپے کی لاگت سے خودکارچھتریاں لگائی جائیں گی۔

انہوں نے مزار کے دورے کے دوران متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو تیزرفتاری کے ساتھ یقینی بنائیں۔

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے مزارپرجاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے فاتحہ خوانی کی اورملک کی خوشحالی کے لئے دعاکی۔