Saturday, 21 December 2024, 09:24:55 pm
 
چین نے تاریخ کے ہرموڑپرپاکستان کی حمایت کی ،مریم نواز
December 14, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران گوانگ ژو کا دورہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے گوانگ ڈونگ صوبے کے نائب گورنر ژانگ شی سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں دورہ کرنے والے پنجاب کے وفد کے اعزاز میں سرکاری عشائیے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چین نے تاریخ کے ہر موڑ پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ دورہ چین کے ثمرات سے فائدہ حاصل کریں گے۔

اپنے خطاب میں نائب گورنر نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا اور پنجاب کے لوگوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے مریم نواز کی کوششوں کو سراہا۔