Thursday, 31 October 2024, 01:06:57 am
 
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس سروس ایپ متعارف
June 05, 2023

پنجاب پولیس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس سروس APP متعارف کرائی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس سروس ایپ اینڈ رائیڈ اور IOS سسٹمز دونوں کیلئے دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی مشکل کی صورت میں پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کوئی بھی پاکستانی اس ایپ کے ذریعے مدد کیلئے براہ راست اپنی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔