فائل فوٹو
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت سگریٹوں پرٹیکس میں اضافے کیلئے تمام متعلقہ قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کی غرض سے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت سے متعلق حکمت عملی کی تشکیل نو سے معاشرے کے محروم افراد کو زیادہ فائدہ ہوگا اور صحت کی مجموعی صورتحال میں بہتری ہوگی جو وقت کا تقاضا ہے ۔وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت تمباکو کے نقصان دہ اثرات سے پاکستانی بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمباکو کی بڑی صنعتوں کی طرف سے درپیش تمام چیلنجوں پرقابو پالے گی انہوں نے سگریٹ نوشی کے خلاف میڈیا پرآگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زوردیا ۔