بحرین میں 18سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جاپان کو تین صفر کے فیصلہ کن فرق سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے جاپان کو پچیس تیرہ پچیس اکیس اور پچیس سترہ سے ہرایا۔