Wednesday, 15 January 2025, 08:00:11 pm
 
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا
August 05, 2024

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے جہاں دارالحکومت ڈھاکہ میں بڑی تعداد میں مظاہرین وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق حسینہ واجد سرکاری رہائش گاہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئی ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے قوم سے خطاب میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا۔گزشتہ دو روز کے دوران پولیس اور ہزاروں مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔