Wednesday, 16 October 2024, 08:56:56 am
 
بنگلہ دیش: پولیس ، حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں، نوے افراد ہلاک
August 05, 2024

بنگلہ دیش میں پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان شدیدجھڑپوں میں کم از کم نوے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب طلبہ رہنماؤں نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔