انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان میں سستے اوراعلی معیار کے موبائل فونز کی تیاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر تیاری موبائل فون درآمدات پر انحصار کم کرنے اور غیرملکی زرمبادلہ کی بہتات روکنے میں مدد دے گی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ موبائل فون سازوں او رانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے مہینوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں کافی بہتری نظر آئے گی ۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ یہ اقدام مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی اعلی ٹیکنالوجی کی صنعت کو فروغ دے گا۔