ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اس سال کراچی کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان پاکستان میں ازبکستان کے سفیر Alisher Tukhtaev نے اپنے دورہ کراچی کے دوران کیا۔سفیر نے کہا کہ ازبکستان نے ستمبر 2023میں پاکستانی شہریوں کے لئے آسان شرائط پر ویزانظام نافذ کیا تھا جس کامقصد کاروباری اور سیاحتی سفر میں سہولت فراہم کرناتھا۔سفیر نے تجارتی استعدادکار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ سال اڑتیس کروڑسترلاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔انہوں نے گزشتہ جون میں تاشقند میں منعقدہ "میڈ اِن پاکستان" سنگل کنٹری نمائش کی کامیابی کو بھی سراہا۔