وفاقی حکومت نے ایک اجلاس کے دوران متعدد فیصلے کیے ہیں۔ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حساس اعدادو شمار کو مزید محفوظ بنانے کے لئے ایف بی آر کے بنیادی ڈھانچے کو انتہائی اہم قرار دیا۔
کابینہ نے بین الاقوامی فضائی کمپنی فلائی دبئی' دبئی اور لاہور ' اسلام آبادکے درمیان ہفتہ وار پروازوں کے عارضی آپریٹنگ پرمٹ میں بھی توسیع کرتے ہوئے اسے رواں ما ہ کی چارتاریخ سے بڑھا کر اگلے ماہ کی تین تاریخ تک بڑھا دیاہے۔
اجلاس کوگوادر کی بندرگاہ کے ذریعے گیارہ وزارتوں اور ڈویژنز کی سرکاری شعبے کی درآمدات کے بارے میں بتایا گیا۔ شہبازشریف نے ان گیارہ وزارتوں سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے سرکاری شعبے کی تمام درآمدات اور برآمدات کا ساٹھ فیصد گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔