Wednesday, 08 January 2025, 10:39:51 pm
 
احسن اقبال کی جناح میڈیکل کمپلیکس کے ڈیزائن کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت
January 07, 2025

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے ڈیزائن کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج(منگل کو) اسلام آباد میں منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا یہ منصوبہ صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے' جس کا مقصد تحقیق اور ترقی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے عوام کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔