صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر نگرانی چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے ترقیاتی ادارے کے لئے ایک بڑا اور آسان پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور یہ کہ انتشارپسند گروپ کو تخریبی سیاست ترک کر کے پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔