Wednesday, 12 March 2025, 04:22:21 pm
 
بجلی کی کمی کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
March 06, 2025

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بجلی کی کمی کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے تحت سولر ہوم سسٹم کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیاا ور کہا کہ اس سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے سولر سسٹم کی تنصیب شفافیت سے کی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لئے چالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے گوادر کے پانچ ہزار گھروں کو یہ سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کی۔