پاکستان ریلویز نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جس کا مقصد جعفر ایکسپریس کے حملے کے متاثرہ افراد کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنا ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اس ڈیسک سے متاثرین کے اہل خانہ تمام ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں جو کوئٹہ اور پشاور سٹیشنز سے براہِ راست رابطے میں ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے انکوائری آفس میں معاونت کیلئے ایک ہنگامی سیل قائم کیا گیا ہے۔
مسافر اور اُن کے اہل خانہ 0819201211, 0819201210 یا 117 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ادھر کوئٹہ سے ٹرین آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں جنہیں سیکورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کر دیا جائے گا۔