بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق آج(اتوار) صبح ضلع قلات میں لیویز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ترجمان نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کابھی اظہارکیا ۔