پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے باصلاحیت طلباء کیلئے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ کی منظوری دی ہے۔
اس پروگرام کے تحت حکومت تمام سرکاری جامعات اور آٹھ منتخب نجی شعبے کی جامعات سے بیچلر آف سائنس کے طلباء کی مکمل فیس ادا کریگی۔
وزیراعلیٰ نے ہونہار اسکالر شپ کی تعداد کو چار ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار تک کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت میں جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔