Wednesday, 15 January 2025, 02:26:36 pm
 
بنگلہ دیش صدر کا شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ
August 06, 2024

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد امور مملکت کو چلانے کیلئے عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ڈھاکہ میں ایوان صدر میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل WAKER-UZ-ZAMAN اور بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے متعدد رہنماؤں نے ا جلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے تمام افراد کی فوری رہائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور اہم اپوزیشن رہنماء خالدہ ضیاء کی رہائی کا بھی حکم دیا۔

ادھر ایک ویڈیو پیغام میں تعصب مخالف طلباء تحریک کے رابطہ کاروں نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے خاکے کا اعلان کیا۔