Thursday, 09 January 2025, 12:44:37 am
 
چین میں زلزلےکے نتیجےمیں 53افرادہلاک
January 07, 2025

چین کے پہاڑی علاقے تبت میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور62 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی جیو لو جیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق اس زلزلہ کی شدت سات اعشاریہ ایک تھی اور یہ آج صبح تبت کے شہر Shigatse میں آیا۔ زلزلہ دس کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے بعد علاقے میں مزید کئی جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ہمسایہ ملک نیپال اور بھارت کے بعض حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔