Wednesday, 08 January 2025, 07:56:56 am
 
بنگلہ دیش نے بھارت میں اپنے ججوں اور عدالتی افسروں کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
January 06, 2025

بنگلہ دیش نے بھارت میں ججوں کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا ہے ۔

بنگلہ دیش کی وزارت قانون، انصاف وپارلیمانی امور نے بھارت میں پچاس ججوں اور جوڈیشل افسروں کے تربیتی پروگرام کا شیڈول منسوخ کرنے کا اعلان کیا ۔

تربیتی پروگرام کیلئے نامزد ججوں میں اسسٹنٹ ججز ،  سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ان کے مساوی دوسرے ججز شامل تھے۔