وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور صحت کی سہولیات لوگوں کا بنیادی حق ہے۔
آج(منگل کو) لاہور میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈھائی ہزار بنیادی مراکز صحت کام کر رہے ہیں اور اس ماہ ان میں سے بارہ سوپچاس سے زائد مراکز کی مکمل تعمیرنو ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت میں مفت ادویات فراہم کی گئیں اور یہ سلسلہ تحریک انصاف کی حکومت میں ختم ہونے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈائیلاسز کے مریضوں کا بجٹ سات لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔