Thursday, 09 January 2025, 02:58:02 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہار سکالرشپ پروگرام کی فنڈنگ میں اضافے کا اعلان
January 08, 2025

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے بدھ کے روز سرگودھا میں ہونہار پروگرام کے تحت سرگودھا یونیورسٹی کے مستحق طلباء میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے ۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے نوجوانوں کیلئے تعلیم کے مواقع بڑھانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے باصلاحیت نوجوانوں کی پیشہ ورانہ ترقی میں تعاون فراہم کرنے کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کی فنڈنگ میں سو ارب روپے کے نمایاں اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہونہارسکالرشپ پروگراموظائف کی فراہمی کا پاکستان کا سب سے بڑا اقدام ہے جس میں طلباء کو مختلف شعبوں میں سالانہ سکالرشپ فراہم کی جاتی ہیں۔

وزیراعلی نے طلباء کیلئے شکالرشپ کو بڑھانے ، بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ای بائیکس جیسے اہم اقدامات کو اجاگر کیا ۔