Wednesday, 12 March 2025, 09:20:17 am
 
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکسٹھ ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،صحت حکام
February 07, 2025

فلسطین کے صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکسٹھ ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تقریباً چودہ ہزار لاشیں ابھی تک ملبے تلے دبی ہیں یا ان علاقوں میں دفن ہیں جو ریسکیو اہلکاروں کی پہنچ سے دور ہیں۔