Sunday, 22 December 2024, 09:55:08 am
 
بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں 3کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا
May 07, 2024

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ریڈونی میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

قابض فوج نے پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل چوتھے روزبھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری بھارتی فورسز کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجودبھارتی تسلط سے آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں پر زوردیاکہ وہ تنازعہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔