Sunday, 19 May 2024, 09:10:39 pm
پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے پُرعزم ہے، خواجہ آصف
May 07, 2024

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے پُرعزم ہے۔وہ پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میںملاقات کی۔وزیردفاع نے کہاکہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں اضافے پرزوردیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان اورفرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پرمبنی ہیں۔وزیردفاع نے دہشتگردی اورانتہاپسندی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔فرانسیسی سفیرنے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردارکوسراہا اورپاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون میں مزیدبہتری کے لئے اپناکرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔